مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے‘ مریم نوازشریف

مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی‘عالمی دن پر پیغام

منگل 27 مئی 2025 15:33

مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے‘ مریم نوازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ، اداروں، طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی ہے، جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے جوڑ رہی ہے، علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔