
ملک بھر میں شدید گرمی، بارش برسانے والا سسٹم داخل
خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات
میاں محمد ندیم
منگل 27 مئی 2025
15:23

(جاری ہے)
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تور غر، لکی مروت، ڈیرہ، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور سوابی میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 38 اور ڈیرہ اسماعیل خان کا 40 ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال کا درجہ حرارت 34، دیر کا 33، سوات اور مینگورہ کا 35، کالام کا 27 اور مالم جبہ کا 22 ریکارڈ کیا گیا. بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، گرم اور مطلع جزوی آبر آلو رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، زیارت، حب، قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ بارکھان، لورالائی، دکی، موسی خیل، صحبت پور، سبی، نصیر آباد، قلات، آواران اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 38 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیارت میں درجہ حرارت 26، ژوب میں 39، گوادر میں 35، جیوانی میں 34 اور چمن میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا سبی میں درجہ حرارت 47، تربت میں 44 اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

مزید اہم خبریں
-
گورنرپنجاب کا اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین
-
سیلاب میں بہہ جانیوالے سیاحوں کی تلاش کا آپریشن ختم، 12 لاشیں نہ مل سکیں
-
تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاؤن، سینکڑوں کارکن گرفتار
-
پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ اختتام پذیر، سرٹیفکیٹس تقسیم
-
نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں. چیف جسٹس
-
بلوچ لاپتہ افراد کے خاندانوں کااحتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈپٹی کمشنر کواحتجاج ختم کرانے کی ہدایت
-
چینی کی قیمتوں پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کاچیف جسٹس پاکستان کو خط
-
پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی درخواست مسترد، پارٹی کا احتجاجی حکمت عملی کا اعلان
-
جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
-
موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں. شہبازشریف
-
سکیورٹی سے سفارت کاری تک: اسرائیل کے سابق افسران کی ٹرمپ سے جنگ بندی کی اپیل
-
پاکستان میں ’غیرت کے نام پر قتل،' خواتین کو انصاف کب ملے گا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.