
آپریشن سندور میں مودی کے جھوٹ پر مبنی خبریں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا جواب آئی ایس پی آر نے ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے پیش کردئیے
بھارتی جھوٹے دعووں کو آئی ایس پی آر نے ٹھوس شواہد سے مسترد کیا،بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت دنیا کے سامنے عیاں کر دی ، آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی میڈیا کو مبینہ حملے کی جگہوں تک رسائی بھی دی
فیصل علوی
منگل 27 مئی 2025
16:45

(جاری ہے)
یہ سرخیاں پرائم ٹائم میں چلیں اور سٹوڈیوز میں موضوع بحث بنی رہیں۔
بین الاقوامی میڈیا بشمول رائٹرز سمیت، فیکٹ چیک اداروں نے بھارتی میڈیا کے دعوو¿ں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایک سنسنی خیز افواہ یہ بھی اڑائی گئی کہ پاکستان کے جوہری ذخائر پر میزائل حملہ کیا گیا مگر یہ افواہ بھی تھوڑی دیر بعد دم توڑ گئی۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کرتے ہوئے گودی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے خلاف اندرونی بغاوت کی من گھڑت کہانی بھی بنا ڈالی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے ڈیپ فیک ویڈیوز بھی بنائی گئیں جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر طیاروں اور پاکستان کے نقصانات سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیوز سراسر جھوٹ پر مبنی تھیں جس کو بین الاقوامی میڈیا نے فیکٹ چیک کر کے مودی کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا۔بھارتی بحریہ نے کراچی بندرگاہ کو تباہ کرنے کا بھی ڈرامہ کیا مگر نہ اسکی سیٹلائٹ تصویر فراہم کی اور نہ کوئی بین الاقوامی تصدیق کی یا ثبوت پیش کیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے شور مچایا گیا جو قوم پرستی کو ہوا دینے کیلئے پیدا کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گودی میڈیا کی جانب سے حقیقت، افسانہ، اور ڈرامے کی لکیر مکمل طور پر مٹ چکی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے پیشہ ورانہ سنجیدگی اور حکمت کے ساتھ جواب دیا۔ پاکستان کے صاف شفاف تحقیقات کے مطالبے کو بھی مودی کی جانب سے مسترد کیا گیا۔ پاکستان نے محض حقائق پر زور دیا جس کی قیادت آئی ایس پی ار نے کی۔پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ اپنی تیاری سے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی جھوٹے دعووں کو آئی ایس پی آر نے ٹھوس شواہد سے مسترد کیا۔ آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی میڈیا کو مبینہ حملے کی جگہوں تک رسائی بھی دی۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینیئر احکام کے ساتھ بروقت تفصیلی پریس بریفنگ دیتے رہے۔ پریس بریفنگ میں ریڈار لاگز، سیٹلائٹ تصاویر، پروازوں کا ڈیٹا اور جسمانی شواہد بھی پیش کئے گئے۔پہلگام واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں واضح پیغام دیا تھا کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی یا پاکستان پر جارحیت کی گئی تو ہمارا ردعمل یقینی، فوری اور تباہ کن ہوگا۔سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کو انٹیلی جنس کی سنگین ناکامی اور حفاظتی خامیوں پر جواب دہ ٹھہرانے کے بجائے جھوٹ کا ساتھ دیا۔ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو ریاستی پروپیگنڈا بنا کر پیش کیا گیا اور گودی میڈیا نے عوام کو بدلے کے مطالبے پر اکسایا۔سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان نے صرف اپنی عوام نہیں بلکہ عالمی برادری کو بھی ٹھوس ثبوت پیش کیے، پاکستان کا بین الاقوامی مبصرین کو خوش آمدید کہنا اور تیسرے فریق سے تحقیقات کی دعوت دینا ایک سنجیدہ اور ذمہ دار قدم ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بہترین حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں سچائی کو اجاگر کیا، بین الاقوامی مبصرین نے پاکستان کے معلوماتی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ موقف کی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.