Live Updates

آئی ایم ایف نے صرف خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا ہے، علی امین گنڈاپور

منگل 27 مئی 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے صرف خیبرپختونخوا (کے پی) صوبے کی کارکردگی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا ، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہی وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سینہیں روکا، پیپلز پارٹی کے کارکن ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، ریڈ زون کے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) توڑنے پر شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے آرڈر میں نے نہیں دیے۔انہوںنے کہاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر کوئی کیس نہیں، وہ بیگناہ جیل میں قید بھگت رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات