یومِ تکبیر علاقائی امن اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،یومِ تکبیر پر ایک مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ،عاطف اکرام شیخ

بدھ 28 مئی 2025 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت، قومی اتحاد کا مظہر ہے،یومِ تکبیر علاقائی امن اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،یومِ تکبیر پر ایک مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عاطف اکرام شیخ نے 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر بدھ کو اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں علاقائی امن اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،آج کے دن ایک مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، عزم، توجہ اور تسلسل کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 28 مئی 1998کا دن ہمارے اس ازلی و ابدی عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت، قومی اتحاد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔