Live Updates

پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی

بدھ 28 مئی 2025 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) قائم مقام اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت کی بنیاد شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور آج اسی کی بدولت ہم یومِ تکبیر منارہے ہیںشہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت پاکستان ایک ایٹمی ریاست بنا جو آج بھی ملک کی سلامتی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو کی بے مثال قیادت اور دور اندیشی کی بدولت آج پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے مسلح افواج اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر والے بنانے والے تمام افراد مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ایٹمی صلاحیت کا حصول قوم اور آنے والی نسلوں کے لئے بھی قابل فخر ہے یوم تکبیر ہمیں پاکستان کی ترقی سالمیت اور خوشحالی کے لئے اجتماعی طور پر خدمت کرنے کا درس دیتا ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،فریال تالپور کی قیادت میں انشا اللہ پاکستان کو ایک مستحکم و ترقی یافتہ ملک بنا کر دم لیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات