Live Updates

یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے، ندیم افضل چن

پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

بدھ 28 مئی 2025 16:55

یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے، ندیم افضل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یومِ تکبیر ہمیں علاقائی امن اور انصاف، برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو شہید کے وژن کے تحت ہوا۔

انہوںنے کہاکہ یومِ تکبیر پر قوم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید بے نظیر بھٹو کو ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے تمام سائنس دانوں سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ۔انہوںنے کہاکہ یومِ تکبیر پر ایک مضبوط، منصفانہ اور جامع پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات