Live Updates

یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر 'پرعزم رہنے کی علامت ہے ، نیئر حسین بخاری

پاکستان کا ناقابل تسخیر ہونا قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہید کا مرہون منت ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

بدھ 28 مئی 2025 16:55

یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر 'پرعزم رہنے کی علامت ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر 'پرعزم رہنے کی علامت ہے ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پاکستان کا ناقابل تسخیر ہونا قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہید کا مرہون منت ہے۔ انہوںن نے کہاکہ مستقبل بین وطن پرست بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج کے دن قوم ایٹمی قوت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی کی بانی شہید بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ایٹمی قوت بنیاد سے ایٹمی دھماکہ تک میں اہم کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں قومی سیاسی قیادت اور افواج پاکستان سے بھی اظہار تشکر کا دن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یومِ تکبیر پر ناقابل تسخیر مظبوط مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں رہنے کا تجدید عہد کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات