Live Updates

یوم تکبیر عزم و استقلال کا دن ہے، ہم دنیا کو یقین دلاتے ہیں پاکستان امن کاخواہاں ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان

اپنی آزادی، عزت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے،آج کے دن قوم کو فخر ہے کہ اسکے سپاہ سالار نے پاکستانی قوم کو اقوام عالم میں سر بلند کیا،سابق گورنر سندھ

بدھ 28 مئی 2025 17:40

یوم تکبیر عزم و استقلال کا دن ہے، ہم دنیا کو یقین دلاتے ہیں پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر عزم و استقلال کا دن ہے۔ آج سے 27برس قبل پاکستان کے سائنسدانوں، تکنیکی ماہرین اور مسلح افواج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ اسکے باعث قوم کو نیا عزم اور اور حوصلہ ملا، جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

انہوں نے یہ بات مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ یوم تکبیر کا دن قوم یہ پیغام دیتی ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ہم نے 6اور10مئی کو جو سبق دیا۔ وہ صرف ایکشن کا ری ایکشن تھا۔ لیکن اگر پاکستان کو ترنوالہ سمجھنے کی غلطی کی گئی تو پھر پاکستان کسی بھی ایدونچر کی صورت میں وہ کرے گا جو بھارت کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ہم ایٹمی طاقت ہیں۔پھر بھی امن پسند اور بین الاقومی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر افواج پاکستان نے بنیان المرصوص آپریشن میں کامیابی حاصل کی تو یہ کامیابی بھی اسی عزم اور اعتماد کی مرہون منت ہے جو آج سے 27برس قبل پاکستان کو جوہری صلاحیت ملنے کے بعد حاصل ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات منانہ اور مرد آہن قیادت اور تمام فورسز اور چیف کی با صلاحیت شجاعت اور بہترین پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن قوم کو فخر ہے کہ اسکے سپاہ سالار نے پاکستانی قوم کو اقوام عالم میں سر بلند کیا۔ قوم تمام شہدا فورسز کے جوانوں اور دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ کیونکہ تمام تر کامیابیاں ان فوجی جوانوں اور شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو یقین دلاتے ہیں پاکستان امن کاخواہاں ہے۔ لیکن اپنی آزادی۔ عزت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔۔۔میری پہچان پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی اس پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور پاکستانی قوم کی یکجہتی ہی افواج پاکستان کی طاقت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات