
وزیراعلیٰ پنجاب کا چکن کی بڑھتے نرخوں پر سخت اظہار برہمی، فوری قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت
عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں، ذخیرہ اندوزی کرکے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 28 مئی 2025
19:28

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزیوں، دالوں، آٹا اور روٹی کے نرخ پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی- مزید برآں نعرہ تکبیر، اللہ ھو اکبر،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباددی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 27 سال گزر گئے مگرآج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کوپوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 10مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998ء کو رکھی گئی۔ 28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف کی ممنون ہیں۔ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، ایٹمی دھماکے پرامن اورمحفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن ریٹ 288روپے سے تجاوز کرگئے
-
موجودہ حکومت صدرزرداری کے سیاسی ویژن کی وجہ سے چل رہی ہے‘ گورنرپنجاب
-
محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں اربوں روپے کی گندم خراب ہونے کا انکشاف
-
قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ، 3 مسافرجاں بحق
-
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نشست خالی قرار دے دی
-
شازیہ مری کی قلات میں بس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور میں برائلر گوشت 595 روپے فی کلو، سرکاری نرخ نامہ ہوا نظر انداز
-
حکومت تحریک میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہی: مسرت چیمہ
-
ہربنس پورہ میں آہنی پیٹی سے کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق
-
صوبے بھر میں سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی اجازت، مریم نواز کا اہم فیصلہ
-
لاہور میں موسلادھار بارش سے چھتیں گر گئیں، 11 افراد جاں بحق
-
ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.