Live Updates

یوم تکبیر ہماراقومی اتحاد،سائنسی قابلیت، خودمختاری اور دفاعی صلاحیتوں کی یادگا رہے،فرح ناز اکبر

بدھ 28 مئی 2025 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج پاکستان کو ایٹمی قوت بننے کی27سال مکمل ہوگئے،یہ دن پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب28مئی1998ئمیں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو واضح پیغام دیاکہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے، یوم تکبیر ہمارے قومی اتحاد،سائنسی قابلیت اور دفاعی صلاحیتوں کی یادگار ہے،یہ کارنامہ قائد محمد نوازشریف کی جراتمندانہ قیادت کا نتیجہ ہے، یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے قومی وقار،سلامتی اور استحکام کی علامت ہے، مسلم لیگ(ن) ہمیشہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانے والے ہر فرد پر ساری قوم کو ناز ہے، ہم دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ایٹمی سائنسدان،دفاعی ماہرین، انجینئرز اور سیاسی قیادت اور عسکری قیادت یکساں طورپر مبارکباد کے مستحق ہے جبکہ اس سال کا یوم تکبیر''معرکہ حق'' کے تناظر میں دوہری خوشیاں لایاہے جس پر ہماری ایٹمی صلاحیت ہونے کے عملی نتائج بھی سامنے آ گئے ہیں۔

قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد اور شہداء،سائنسدانوں اور تمام محب وطن افراد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے اس عظیم مقصد کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہایک وقت تھا جب قائد مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف وزیراعظم پاکستان تھے۔

1998ئمیں بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دفاع وطن کیلئے ایٹمی دھماکے کرنا وقت کاتقاضا تھا اور ملک و قوم کو ایٹمی صلاحیت کااظہار کرنے کیلئے فی الفور جوابی ایٹمی دھماکے کرنے کی ضرورت بھی تھی۔ اگر چہ اس وقت یہ کام مشکل تھا کیونکہ امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے بہت زیادہ دبا? ڈالا جارہاہے لیکن قائد محمد نوازشریف نے اپنی مسلح ا فواج کے ساتھ قومی وقار اور اپنی دفاعی قوت کا اظہار کرنے کیلئے جوابی ایٹمی دھماکے کرکے دکھائے اور وہ تاریخ ساز دن28مئی1998ئکا دن تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعدمئی 2025ئکو بھارتی جارحیت اور حملوں کا جواب دینے کی ضرورت پیش آئی تو اس وقت بھی قائد مسلم لیگ(ن)محمد نوازشریف کی سرپرستی میںوزیراعظم محمدشہبازشریف اورفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے دفاعی تقاضوں کے پیش نظر اور قومی امنگوں کی صحیح ترجمانی کرتے ہوئے موثر اور زبردست جوابی حملہ کرکے دنیا کی تاریخ میں پاکستان کا او رافواج پاکستان کا نام روشن کردیا۔

فرح ناز نے کہاکہ قوموں کی تاریخ میں یہ لازمی امر ہوتاہے کہ دفاع کیلئے مشکل ترین حالات میں بھی بروقت جرائت مندانہ فیصلے کرناپڑتے ہیں۔28مئی1998ئمیں قائدمحمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کا شاندار فیصلہ کیا اور 2025ئمیں 9ا ور10 کی درمیانی رات قائد مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارت کو بھرپور جواب دے کر ایک زندہ اور بہادر قوم کی قیادت کرنے کا صحیح حق ادا کردکھایا،سیاسی اختلافات ایک طرف، دفاع وطن کے تقاضے سب سے مقدم اور اولین ترجیح ہیں، ہمیشہ کی طرح آج بھی پوری محب وطن قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات