Live Updates

یومِ تکبیر قومی عزت اور طاقت کی علامت ہے، اختیار ولی خان

بدھ 28 مئی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے یومِ تکبیرکو قومی عزت اور طاقت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ملک کو کسی بھی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اختیار ولی خان نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی اپنی خودمختاری کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا پراعتماد اور پرعزم انداز میں جواب دینے کی صلاحیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے ایک نازک موڑ پر جب بھارت نے پانچ جوہری دھماکے کئے تو پاکستان نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے اس کا جواب دیا ، دانشمندانہ قیادت نے ملک کی سلامتی کو نا قابل تسخیر بنایا۔ اختیار ولی خان نے اس موقع پر ملک کے سائنسدانوں، فوجی قیادت اور عوام کے جذبے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان ایک مضبوط جوہری قوت بن کر ابھرا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات