
حکومت سستی اور دستیاب بجلی بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، اویس لغاری
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، حکومت کو بجلی کی خرید و فروخت سے نکالا جا رہا ہے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نجکاری سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو، وفاقی وزیر توانائی کا انرجی کانفرنس سے خطاب
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
13:55

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی کی خرید و فروخت سے نکالا جا رہا ہے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نجکاری سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم سے بجلی کی پیداوار کیلئے فنانسنگ دستیاب نہیں ہو رہی۔ڈیم سے پانی کی دستیابی بڑھے گی مگر سستی بجلی کا حصول ممکن نہیں ہوگا اور بجلی مہنگی بھی ہوگی۔ اگلے تین سالوں میں گرڈ سے فراہم کرنے کیلئے وافر بجلی موجود ہے۔حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گزشتہ ایک سال میں پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔وزیر توانائی کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ 3 یا4 سال میں پاور سیکٹر لاسز کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کے پاس گرڈ کی مکمل معلومات بروقت نہیں ہوتیں۔ پاکستان کو بنیادی لوڈ کیلئے کوئلہ اور گیس سے بجلی پیداوار بڑھانا ہوگی۔گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے پاورٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آچکا ہے۔ اگلے تین سالوں میں گرڈ سے فراہم کرنے کیلئے وافر بجلی موجود ہے، حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گزشتہ ایک سال میں پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹیوب ویلزکو شمسی توانائی پرلانے سے سالانہ 60 ارب روپے کی بچت ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور دیگر نجی کمپنیوں کو اپنی کارکردگی کے مطابق منافع حاصل کرنا ہوگا نہ کہ صارفین پر اضافی بوجھ ڈال کر۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف باقی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین بھی برداشت کر رہے ہیں جو ایک غیر منصفانہ صورتحال ہے اور اس پر پالیسی سطح پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ہم نجکاری کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن یہ منافع کی دوڑ نہیں بلکہ کارکردگی پر مبنی منافع کا ماڈل ہو گا۔بجلی کے نرخ، نیٹ میٹرنگ اور توانائی کے دیگر اہم امور پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صارفین پر بوجھ کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔نیٹ میٹرنگ پالیسی پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور نئی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر ایک ماہ میں عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے حکومت بینکوں سے قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی مارکیٹ پر منحصر ہے اور اس میں اتار چڑھاو آنا فطری عمل ہے۔مزید اہم خبریں
-
اضافی سامان کی فیس کیوں مانگی؟ بھارتی فوجی افسر نے ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، اسد قیصر
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.