
چوہدری شافع حسین نے تین روزہ 20ویں پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری کی نمائش کا افتتاح کیا ،سٹالز کا معائنہ
جمعرات 29 مئی 2025 22:49

(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے لینڈ مافیا کا خاتمہ کردیا اب انڈسٹریل اسٹیٹ میں 2سال کے اندر فیکٹری نہ لگانے والے کا پلاٹ کینسل ہوگا۔
چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے ہوئے ہیں۔چین کی وی وو موبائل کمپنی کا انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں پلانٹ لگ رہا ہے اور آئیندہ ڈیڑھ سال میں پنجاب میں وی وو موبائل فون بننا شروع ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم ہے نئے کارخانے لگیں گے تو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے شجر کاری کا فروغ ضروری ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت شجر کاری کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔ نگران حکومت سے پہلے کی حکومت کا بلین ٹری پراجیکٹ کہیں نظر نہیں آتا اور یہ بلین ٹری پراجیکٹ صرف کاغذوں میں موجود ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کا فروغ حکومت کی پہلی ترجیح ہے کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچرنگ کے کارخانے پنجاب میں لگیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں چین کی کمپنی پنجاب میں لیتھیئم بیٹریوں کا کارخانہ لگائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان پیکجنگ انڈسٹری میں کافی آگے نکل چکا ہے اور پیکجنگ انڈسٹری سے وابستہ بہت سی غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے نمائش کے منتظمین کو نمائش کے کامیابانعقاد پر مبارکباد دی اور منتظمین اور صنعتکاروں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابو ذرشاد،، ریجنل چئیرمن وفاقی ایوان صنعت و تجارت ،،ایم ڈی پیگاسس عامر خانزادہ اور صنعتکاروں کی کثیر تعداد نمائش میں موجود تھی۔ پنجاب چائنا ڈیسک آف سی ایم کے سربراہ جلال حسن خان بھی موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل
-
ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
-
اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے ‘ اس کاخمیازہ بھگتنا ہوگا.ایران
-
ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی اور 270 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکام کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم
-
بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچے سمیت 7 افراد ہلاک
-
ایران اسرائیل تنازع پاکستان نے امریکا کے دو اہم دورے ملتوی کردیے
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.