
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ،بہادر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
جمعرات 29 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
کمیٹی نے امن کے قیام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر جارحیت کا بھرپور، موثر اور پیشہ ورانہ جواب دیا جائے گا۔
کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی پلین بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی وی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے پی ٹی وی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ عید سے قبل حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ پی بی سی اور ایس آر بی سی کے ملازمین کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 24۔2023ء کے دوران پی ٹی وی نے 6197 ملین روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 7503 ملین روپے کی آمدن حاصل کی جبکہ رواں مالی سال کے اہداف کے حصول کی توقع ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کی مد میں جمع ہونے والے 10 ارب روپے کا بڑا حصہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ پی ٹی وی سکرینوں میں جدت اور نئے چہروں کے باعث پی ٹی وی کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ پی ٹی وی کے پاس پینشن مینجمنٹ کا ایک مربوط نظام موجود ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ انتہائی اہم بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور بین الاقوامی میڈیا کے حقوق کے حصول کے لیے فنڈز کی منتقلی کے باعث پی ٹی وی کو عارضی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی وی انتظامیہ نے نان پرفارمنگ اور سیاسی طور پر تعینات ملازمین کی تفصیلات بھی کمیٹی کے سامنے پیش کیں جنہیں موجودہ تنظیم نو کے دوران ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر F-14/F-15 اور بارہ کہو میں صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت کو ہدایت کی کہ دو ماہ میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کو حتمی شکل دی جائے اور تمام متاثرہ افراد کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ کمیٹی نے پیمرا (ترمیمی) بل 2025ء کے بارے میں ایم این اے مہتاب اکبرراشدی کی کنوینئر شپ کے تحت مقرر کردہ ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا اور پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر اپنا نقظہ نظر پیش کرے۔ کمیٹی کی کنوینئر اور بل کی محرک نے کمیٹی کو زیر بحث رپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری، ارکان قومی اسمبلی ندیم عباس، کرن عمران ڈار، آسیہ ناز تنولی، کرن حیدر، صلاح الدین جونیجو، مہتاب اکبر راشدی، سحر کامران، سید امین الحق، رعنا انصار، آصف خان، وقاص اکرم، محمد معظم علی خان، مولانا عبدالغفور حیدری نے شرکت کی۔ وزارت اطلاعات کی نمائندگی سیکرٹری اطلاعت، ڈائریکٹر جنرل (آئی پی)، ڈائریکٹر جنرل (پی بی سی) اور وزارت کے ماتحت محکموں کے دیگر افسران نے کی۔مزید قومی خبریں
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
تیل کی تلاش کے لئے پاکستانی کمپنی سائنرجی کو اور امریکی کمپنی وائٹل کے درمیان معاہدہ
-
پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.