
رواں سال بلوچستان شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران
جمعہ 30 مئی 2025 00:20
(جاری ہے)
کبھی اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے اور کبھی ہم اْن پر تنقید کرتے ہیں، لیکن یہ جمہوری عمل کا حسن ہے۔
اپوزیشن ہمارے سیاسی حریف ضرور ہیں، مگر وہ بھی ہمارے دوست اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ جتنی اہمیت حکومتی بنچوں کو حاصل ہے، اتنی ہی اہمیت اپوزیشن بنچوں کو بھی حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے متحرک ہے اور صوبائی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔ قدرتی آفات کی کوئی پیشگی گارنٹی ممکن نہیں، تاہم حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم موجودہ حکومت کو قائم ہوئے ابھی صرف ایک سال ہوا ہے۔ بہت جلد عوام کو کوئٹہ کے بازاروں میں ماضی کی رونقیں دوبارہ نظر آئیں گی۔ صوبائی حکومت بہتر نتائج دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض مافیاز نے بغیر منصوبہ بندی کے ہائی رائز بلڈنگز تعمیر کیں، جو شہر اور صوبے کے ساتھ ناانصافی تھی۔ اب حکومت کے پاس باقاعدہ ماسٹر پلان موجود ہے، جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ ان شائ اللہ کوئٹہ شہر میں جلد واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی، کھلی اور کشادہ سڑکیں بنیں گی، اور شہر کی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ عوام نے اس حکومت سے جو توقعات وابستہ کی ہیں، ان پر پورا اترنے کے لیے صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اور کوئٹہ کو ایک خوبصورت، منظم اور جدید شہر بنانے کی جانب عملی اقدامات جاری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.