Live Updates

اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی اس وقت کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ عمران خان سے بات کریں ، فیصل چوہدری

حقیقت یہ ہے کہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کے بعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جذبات کے بغیر سیاسی حکمت عملی بنانی پڑے گی، وکیل بانی پی ٹی آئی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 30 مئی 2025 12:05

اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی اس وقت کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ عمران خان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے، پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جذبات کے بغیر سیاسی حکمت عملی بنانی پڑے گی، جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کے بعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے۔

جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے سے متعلق بھی بانی کا اشارہ موجودہ قیادت کی طرف تھا، 9 مئی کے مقدمات میں 40 دن میں سزائیں اور فوری نااہلیاں ہوں گی جس سےسیاسی نقشہ بدل جائےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کا بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہت نقصان ہواہے جوپارٹی قیادت باہربیٹھی ہے انہوں نے سیاسی اپروچ نہ اپنائی تو بانی کی قیدطویل ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا تھا کہ کوئی Give اینڈ takeنہیں ہوگا۔میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کھلے تھے۔پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کوتیار تھا۔اپنے لئے کوئی رعایت نہیں مانگ رہارعایت مانگنا ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کچھ لو کچھ دو نہیں ہوگا ۔

میں صرف انصاف چاہتا ہوں میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔پاکستان میں اتحاد کیلئے کسی سے بھی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں۔ احتجاجی تحریک کا اعلان ہوچکا تھا۔بانی پی ٹی آئی 5، 6 دن میںاگلا لائحہ عمل دیں گے۔احتجاجی تحریک کیلئے تمام پارٹی رہنماﺅں اپنی تیاری مکمل رکھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ مومونٹ کیلئے تیار ہوجائیں۔

اب میں برداشت نہیں کرونگا اگر کوئی سامنے نہ آیا اور وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دوں گا۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران پارٹی رہنماوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی سیاسی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات