
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کشمیر بارے دوٹوک موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں ، حریت رہنما
جمعہ 30 مئی 2025 14:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس اس حقیقت پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر ایک ابدی سچائی کی بنیاد رکھی تھی اور آج پاکستان کی عسکری قیادت کا یہ دوٹوک اور باوقار موقف اس تاریخی حقیقت کی ازسرنو توثیق ہے۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان، پاکستان کے انقلابی اور اٹل اصولی موقف کا غماز ہے۔ یہ پیغام نہ صرف کشمیری حریت پسندوں کیلئے اعتماد و حوصلے کا باعث ہے بلکہ عالمی برادری کے لئے بھی ایک بلیغ پیغام ہے کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔پانی کو پاکستان کی "ریڈ لائن"قرار دینا اس بات کا مظہر ہے کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف ایک انسانی و سیاسی مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور مستقبل کا سوال بھی ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف یہ دوٹوک اعلان پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے غیر معمولی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ حریت کنوینر نے کہا کہ کشمیری اپنی جدوجہدآزادی جاری رکھیں گے اورحریت کانفرنس اس بات پر زور دیتی ر ہے گی کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے، جس کا واحد منصفانہ حل کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینا ہے۔ کشمیری قوم نے بھارتی جبر، ظلم اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھی ہے اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوریت کے علمبردار ممالک سے پرزوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چشم پوشی عالمی ضمیر کے لئے سوالیہ نشان ہے۔حریت کنوینرنے کہا کہ کشمیریوں کی تحریکِ آزادی ایک سچائی پر مبنی جدوجہد ہے، جسے کوئی ظلم، طاقت یا فریب دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ شہدا کی قربانیاں، اسیران کی استقامت، اور حریت پسند قیادت کی جدوجہد اس عظیم نصب العین کا حصہ ہیں، جو بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی اصولی حمایت کو دل سے سراہتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.