
کوشش ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے، مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان
چاہتی ہوں آپ کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، ریاست ماں نہیں بنتی تو وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونہارسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
16:10

(جاری ہے)
میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں۔ یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا۔ کبھی آپ نے میرا شکریہ ادا نہیں کرنا یہ آپ کا حق تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے 30 ہزار سکالرشپس کو بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے۔
ہر سال 30 ہزار لیپ ٹاپس سے بڑھا کر ایک لاکھ لیپ ٹاپس کر دیئے ہیں۔جو آپ کے گھروں، روٹی، سبزی، بجلی کی قیمتوں کیلئے فکر مند ہے وہ آپ کا ہمدرد ہے۔ جو نفرت کے بیج بوتا ہے وہ قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ جس نے ملک کیلئے خدمات دیں وہ سب ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے وردی کو جلایا انہوں نے قوم کے وقار اور طاقت کو جلایا۔ آج وہی وردی پہنے قوم کے جوان بیٹے سرحدوں پر شہید ہوئے۔ 10 مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا 9 مئی اور 28 مئی کو کس نے کیا کیا۔مجھے رلانا اتنا آسان نہیں ہے میں 2 بار قید تنہائی میں رہی لیکن کبھی روئی نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج وہی وردی پہنے قوم کے جوان بیٹے سرحدوں پر شہید ہوئے۔ اب آپ کے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جب قوم بنیان مرصوص بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی۔ تمام بچے پاکستان کیلئے بنیان مرصوص بنیں۔پاکستان نے ایک چھوٹا ملک ہونے کے باجود بھارت سے جنگ جیتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔ 10 مئی کو سب پتہ چل گیا جو قومیں شہیدوں کی تنصیبات کو روندیں وہ کچرے کے ڈھیر میں جاگرتی ہیں۔ نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ آپ نے جو 10 مئی کو جنگ جیتی پتہ چل گیا کس نے کیا کیا۔ 10 مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا 9 مئی اور 28 مئی کو کس نے کیا کیا۔ لیہ والوں سے جو مجھے پیار اور عزت ملی کبھی نہیں بھول سکتی۔ چھوٹا شہر ہی صحیح لیکن لیہ بھی میرے دل کے بہت قریب ہے۔ ڈی جی خان بھی میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری پری سکول بنایا ہے۔ پورے پاکستان میں کوئی پرائیویٹ سکول اتنا شاندار نہیں ہو گا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اپنے بچے کو اس سکول میں داخل کرایا ہے۔محکمہ تعلیم تعلیم کو 110 ارب روپے دیئے ہیں۔ میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو شاباش دینا چاہتی ہوں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے. رانا ثنا اللہ
-
جینرک ادویات کے فروغ سے اربوں کی بچت ممکن ہے . ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
-
نئے گیس کنکشنز کی بحالی کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل
-
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
-
پاکستان سے امارات و دیگر خلیجی مملک کیلئے پہلی فیری سروس کا اعلان
-
ٹرمپ کی پوٹن کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی ’آخری‘ کوشش
-
سلامتی کونسل فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے.پاکستان کا مطالبہ
-
سندھ کی چمڑے کی صنعت تباہی سے بچنے کے لیے مراعات کی طلبگار ہے. ویلتھ پاک
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم
-
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے خاموشی سے نکاح کرنے کی اطلاعات
-
سرکاری ملازم کو باقاعدہ انکوائری کیے بغیر ملازمت سے برخاست کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی. سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.