زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، یعقوب شریف گل

ملک بھر سے منارٹی قائدین اور سماجی شخصیات شرکت اورملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی

جمعہ 30 مئی 2025 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)منارٹی پیپلز الائنس پاکستان کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 جون 2025 کو عیسیٰ نگری، کراچی، گلی نمبر ایک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس اہم موقع پر ملک بھر سے منارٹی کمیونٹی کے قائدین اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔

اس پروگرام کے حوالے سے منارٹی پیپلز الائنس پاکستان کے بانی و چیئرمین یعقوب شریف گل نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ چیف آرگنائزر ریاست شاہد اور شہزاد بشیر بھٹی نے بھی اپنے کلیدی پیغامات میں تمام شرکاء کو اتحاد اور جذبہ خدمت کی تلقین کی ہے۔۔ جاوید گلفام بھٹی (صدر خیبرپختونخوا)، پیٹر امی (صدر بلوچستان)، چوہدری شہباز عاشق (صدر پنجاب)، امر لال بھیل (صدر جنوبی پنجاب)، شہباز گل (صدر اسلام آباد)، اور منور کھوکھر (صدر سندھ) نے اپنے اپنے علاقوں سے بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

مزید برآں، ملک سلطان سائمن (ڈپٹی چیف آرگنائزر)، عدنان رومیس گل (صدر یوتھ ونگ سندھ)، سماجی شخصیت ناصر غوری، اور ماس پاکستان کے صدر ڈاکٹر لیاقت منور بھی اس پروگرام میں اہم کردار ادا کریں گے۔یہ پروگرام نہ صرف قومی ہیروز کو یاد کرنے کا ذریعہ ہوگا بلکہ منارٹی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کا بھی مظہر ثابت ہوگا، جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔