
بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی کا پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف
رافیل طیارے ہمارے ملک کے لیے موضوع نہیں ہیں، رافیل کی خریداری کتنی کرپشن ہوئی ؟ مودی کے رہتے ہوئے ہم تحقیقات نہیں کرسکتے، وہ ایسا ہونے نہیں دے گا.سابق بھارتی وزیرکا انٹرویو
میاں محمد ندیم
جمعہ 30 مئی 2025
17:23

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے دیے گئے طیارے عمدہ تھے مگر فرانس کے طیارے اتنے عمدہ نہیں تھے، پاکستان نے 5 طیارے گرائے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے ہمارے ملک کے لیے موضوع نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ رافیل کی خریداری کتنی کرپشن ہوئی یہ دوسری بات ہے کیونکہ مودی کے رہتے ہوئے ہم تحقیقات نہیں کرسکتے، وہ ایسا ہونے نہیں دے گا. یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا. جواب میں پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کو محدود کرنے کے ساتھ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردیے تھے، جبکہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت منسوخ کرتے ہوئے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی تھی. بعد ازاں بھارت نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد سمیت 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان فوری دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے. بھارت نے 10 فروری کی رات پاکستان کی 3 ایئربیسز کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں”آپریشن بنیان مرصوص“ کا آغاز کیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں
-
دہشتگردی کے مستقل خاتمے کیلئے وفاقی صوبائی حکومتوں، قبائلی عمائدین پر بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے
-
شہروں میں بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل اور غیر محفوظ تعمیرات
-
پاکستان: 2030 تک ہیضہ میں نمایاں کمی لانے کے منصوبے کا آغاز
-
خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک کی تیسری کانفرنس کی تیاریاں مکمل
-
یوم استحصال کشمیر تاریخ کا سیاہ دن ،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا‘ شجاعت حسین
-
پی ٹی آئی رہنمائوں کی شمولیت ، آئندہ وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا‘ گورنرپنجاب
-
بجلی سستی ہونے کا امکان
-
وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
وفاقی حکومت سیلابی خطرات کا مستقل حل چاہتی ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی
-
ملک میں فائیو جی جلد متعارف کرائی جائے گی،وفاقی وزیر
-
عالمی برادری ہندوستان پر جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم روکنے کے لئے دبائو ڈالے،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.