
شرمیلا فاروقی کا اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چائلڈ میرجز ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کی صدارتی منظوری کا خیرمقدم
جمعہ 30 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
وہ انصاف کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، ان بے آوازوں کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، ان لاکھوں بچیوں کے لیے کھڑے ہوئے ہیں جن کا بچپن، تعلیم اور مستقبل کم عمری کی شادی کے ظالمانہ رواج کے ذریعے چھین لیا جاتا ہے۔
یہ صرف ایک قانونی کامیابی نہیں بلکہ ایک اخلاقی فتح ہے۔ ڈاکٹر سرمیلافاروقی نے زور دے کر کہا کہ یہ قانون صرف چند دفعات پر مشتمل نہیں بلکہ یہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دیرپا وژن کی عکاسی کرتا ہے، جن کی خواتین کے حقوق اور بچوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد آج بھی پاکستان کے راستے کو متعین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ ان کی یاد کے نام منسوب ہے ان اعلی اقدار کو خراج تحسین پیش کیا جو انہوں نے اپنی زندگی میں اپنائیں اور جن کے لیے وہ قربان ہوئیں۔نئے قانون کے دور رس اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر شرمیلافاروقی نے کہا کہ یہ قانون بے شمار کم عمر بچوں کو استحصال اور صدمے سے بچانے میں مدد دے گا۔ یہ پاکستان کی ہر بچی کے لیے ایک پیغام ہے کہ تمہارے حقوق اہم ہیں، تمہارا بچپن اہم ہے، اور ریاست تمہارے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے صدر زرداری کی جانب سے مزاحمت کے باوجود ثابت قدمی سے کھڑے رہنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ایسا کر کے پاکستان کے بچوں کے لیے تحفظ اور امید کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ ڈاکٹر شرمیلافاروقی نے آخر میں قوم سے اپیل کی کہ وہ اس دن کو ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر یاد رکھے۔ انہو ں نے کہا کہ آئیے اس دن کو ایک ایسے دن کے طور پر یاد رکھیں جب اپنے تمام بچوں کے لیے پاکستان نے انصاف، وقار اور مساوات کی جانب ایک قدم بڑھایا ۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.