Live Updates

جموں کشمیر مودی کے باپ کی جاگیر نہیں بھارتی چنگل سے آزاد کراکر دم لینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہر مسلمان شہادت کو سعادت اور منزل سمجھتاہے جذبہ شہادت سے سرشار ہوکر بھارت کو ملیامیٹ کردینگے ،شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 30 مئی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر مودی کے باپ کی جاگیر نہیں بھارتی چنگل سے آزاد کراکر دم لینگے،بھارتی اجارہ داری کسی طور قبول نہیں کرینگے جموں کشمیر سے بھارتی فوج کا تسلط فوری ختم کرایا جائے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا تو طاقت کے زور پر لینگے ،پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیںکشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے،بھارت فوجی مشقوں کی آڑ میں پاکستان پر حملے کی ناپاک پلاننگ کررہا ہے ،بھارت باز آجائے پاکستان کے عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر منہ توڑ جواب دینگے ،ہر مسلمان شہادت کو سعادت اور منزل سمجھتاہے جذبہ شہادت سے سرشار ہوکر بھارت کو ملیامیٹ کردینگے ،شکست خوردہ اور بزدل بھارتی وزیر اعظم مودی ناپاک منصوبوں میں انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوگا ،پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت پائیدار امن کی پیشکش اور پاک افواج کی صلاحیتوں کی دنیا گرویدہ ہوگئی ہے ،پاکستان کے عوام کے اتحاد ویکجہتی دنیا میں مثال بن گئی مرسکتے ہیں ملک پر آنچ آنے نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس پر جوبھی بری نظر رکھے گا اس کی آنکھ نکال دینگے ،مودی دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں سے بھارتی عوام کو بیوقوف اور اشتعال انگیزی پھیلارہا ہے ،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ،دنیا بھارت کی سازشوں اور پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا نوٹس لے،پاکستان کے عوام اندرونی وبیرونی ملک دشمن اور دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں ،ملک دشمنوں کے دانت کھٹے کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات