Live Updates

عمران خان 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، رانا ثناءاللہ

عمران خان نے قاضی فائزعیسٰی کو اس انتہا تک پہنچایدا کہ جو قاضی سے ہو سکتا تھا انہوں نے کیا، پھر اسٹیبلشمنٹ کی لیڈرشپ کخلاف جہاں تک وہ پہنچے اس کے بعد گنجائش تھوڑی رہ جاتی ہے؛ مشیرسیاسی امور کا انٹرویو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 31 مئی 2025 12:08

عمران خان 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، رانا ثناءاللہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے کیوں کہ بہت مقدمات ہیں۔ اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 2 سے 3 سال جیل سے باہر آنا نظر نہیں آرہا، کچھ کیسز میں سزا ہوچکی ہے ابھی کچھ میں ہوگی، اب عمران خان اپنے فلسفےکی وجہ سے کامیابی سے بہت دور جاچکے ہیں، عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکی خواہش کی بجائے نوازشریف اور صدر زرداری کو مذاکرات کا پیغام دیں لیکن وہ ہر چیز کا ذمہ دار بھی ہمیں ٹھہراتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں آپ کے پاس اختیار نہیں، اختیار تو حکومت ہی کا ہے اور ان کو حکومت ہی سےبات کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنے مخالف کو اپنی مخالفت میں تگڑا کردیتے ہیں، انہوں نے قاضی فائز عیسٰی کو اس انتہا تک پہنچادیا کہ پھر جو قاضی سے ہو سکتا تھا انہوں نے کیا، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کی لیڈرشپ کے خلاف جہاں تک عمران خان پہنچے اس کے بعد گنجائش تھوڑی رہ جاتی، اسٹیبلمشنٹ کا مؤقف واضح ہے اور فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر بہت واضح سوچ سمجھ رکھتے ہیں کہ سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہی ہونے چاہئیں اور وہ اس میں رکاوٹ بھی نہیں بلکہ انہوں نےکہا کہ ان کو ایسے مذاکرات پر خوشی ہوگی۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت کا فی الحال امکان نہیں، پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ گڑبڑ کردیا، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والوں کو تھوڑی عقل بھی ہونی چاہیئے، ایکس اکاؤنٹ کے بیانات سے معاملہ گڑ بڑ ہو ا ہے، سیاسی جماعتوں سے بات کیے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھنا، سیاسی کیسز ہمیشہ مخالفین کو سزا دینے کیلئے بنائے جاتے ہیں لیکن عمران خان کی لیگل ٹیم سوئی ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات