پاکستان پیپلز پارٹی اپر وزیرستان کے صدر شمس محسود کی قیادت میں جرگہ کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

ہفتہ 31 مئی 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی اپر وزیرستان کے صدر شمس محسود کی قیادت میں جرگہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، جرگہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک سعید انور ، ملک غیاث الدین ، ملک قیوم عالم مالیار شامل تھے ، جرگہ ممبران نے نوشیرو فیروز سندھ سے محسود قوم کے ایک فرد عطاء محمد محسود کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی محسود جرگہ کی اپیل پر فوری مداخلت اور اسکی بازیابی یقینی بنانے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ گورنر کا یہ اقدام انسانیت ، علاقہ اور محسود دوستی پر مبنی ہے جس پر پوری قوم انکی مشکور ہے انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپر وزیرستان دورہ کی بھی دعوت دی جسے گورنر خیبرپختونخوا نے قبول کی جرگہ ممبران نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو روایتی پگڑی پہنائی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، سابق ایم پی اے ٹانک نوابزادہ طاہر بن یامین خان بھی اس موقع پر موجود تھے