Live Updates

معرکہ حق میں ناکامی، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا بلوچستان میں پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال

فتنہ الہندوستان کے بچوں، خواتین کو نشانہ بنانے لگی، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

ہفتہ 31 مئی 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جبکہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، بھارت منظم منصوبے کے ساتھ اسپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اسے خوب اچھالتا ہے، ہر حملے سے پہلے اور بعد میں بھارتی سوشل میڈیا ان خبروں کو پھیلاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکائونٹس پوری طرح متحرک نظر آتے ہیں، جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے جعلی اور اے آئی ویڈیوز تک چلائیں، یہ تمام شواہد فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کی منظم بھارتی منصوبہ بندی کی طرف نشاندہی کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے ہر حملے پر بھارتی میڈیا پروپگنڈا کرتا ہے، دہشت گردوں کے بیانئے کو سپورٹ کرتا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات