
پاکستان کےطویل مدتی ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کیلئے ٹیکس وصولی بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے، حکومت اور عوام کو مل کر ٹیکس چوری کا خاتمہ کرنا ہو گا،احسن اقبال
ہفتہ 31 مئی 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ کیا گیا تو حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرض لینا پڑے گا، جو دیرپا حل نہیں ہے۔
احسن اقبال نے زور دیتے ہو ئے کہا کہ ٹیکس چوری کے خلاف ایک جامع قومی مہم کی فوری ضرورت ہے ،حکومت نے شفافیت بڑھانے اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات متعارف کرائے ہیں جن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ سالانہ 400 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کاروباری برادری سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار ٹیکس کلچر کو اپنائے اور ملک کو خود کفیل بنانے میں حکومت کا ساتھ دے۔10 مئی کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر ایک نئی، مستحکم اور مضبوط تصویر ابھری ہے،10 مئی ملکی تاریخ کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارتی عسکری قیادت نے بھی اب اعتراف کر لیا ہے کہ ان کے طیار ے پاکستان ایئر فورس نے مار گرا ئے تھے، جو پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سکیورٹی کے شعبے میں آپریشن "بنیان مرصوص" کامیاب ہوا، اسی جذبے، حکمت عملی اور عزم کے ساتھ اب اقتصادی ترقی کی طرف بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کو 32 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا حکومت کا ہدف ہے تاکہ پائیدار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ "فیس لیس کسٹمز کلیئرنس سسٹم" جیسے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں، جو تجارت کو فروغ دینے اور بدعنوانی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے۔نوجوانوں اور تعلیم سے متعلق پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اڑان پاکستان پروگرام کا حوالہ دیا، جس کے تحت تعلیمی شعبے کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم، لیپ ٹاپ اور وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مرغیاں اور انڈے بیچنے کے لیے نہیں بلکہ جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل کی ضروریات پوری کر سکیں۔وفاقی بجٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بجٹ تجاویز 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم کی توانائیاں اور وسائل ترقی و خوشحالی کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے، حکومت اور عوام کو مل کر ٹیکس چوری کا خاتمہ کرنا اور ٹیکس کلچر کو فروغ دے کر پاکستان کا معاشی مستقبل محفوظ بنانا ہوگا۔قبل ازیں احسن اقبال نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرٹ ایگزیبیشن کا افتتاح کیا اور طلبہ کے تخلیقی کاموں کی نمائش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے ثقافتی سفیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیشن ڈیزائننگ ایک کھرب ڈالر کی عالمی صنعت ہے اور پاکستان کے نوجوانوں میں بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر، جیسے پیرس ونیویارک میں جگہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے ادارے کو درپیش مسائل، خاص طور پر طالبات کے لیے ہاسٹل کی سہولیات کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے اور ادارے کی انتظامیہ و طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ نمائش میں جن طلبہ کے ڈیزائن پیش کیے گئے، ان میں فنان اللہ، حفصہ ادریس، مصباح بتول، محمد خرم، محمد مختار اور طیبہ اشفاق شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.