Live Updates

کشمیری قوم مسلح افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،زاہد اقبال ہاشمی

ظالم نریندر مودی انسانیت کا قاتل بن چکا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سفاکیت کی انتہاء ہو چکی

اتوار 1 جون 2025 14:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی گجرات میں کی گئی ’اشتعال انگیز تقریر‘ کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے جنگی جنون انتخابی مہم میں تالیاں تو بجوا سکتا ہے، لیکن یہ طویل المدتی امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

بھارت غیر ملکی عوام اور علاقوں پر قابض ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کا ریکارڈ منظم جبر پر مبنی ہے، یہ انتہائی ستم ظریفی ہے کہ اب ایسا ملک خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کے خلاف ہے، بھارت کی حرکات اس کے عالمی دعووں کے برعکس ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی اصل حیثیت کو بحال کیا جائے مقبوضہ جموں وکشمیر کشمیریوں کا ہے اور ان شاء اللہ کشمیریوں کا رہے گا ظالم نریندر مودی انسانیت کا قاتل بن چکا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سفاکیت کی انتہاء ہو چکی عالمی ضمیر مردہ چکا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انسانیت کا دشمن ہے جو اپنے مفادات کے حصول کیلیے خطے کا امن تباہ کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین پُرامن معاشرے کو جنونی نریندر مودی کے جنگی عزائم کے بارے میں آگاہ کر کے جنگی جرائم کا مجرم قرار دلوایا جائے تاکہ جنوبی ایشیاء میں ترقی اور خوشحالی کا عمل شروع ہو سکے۔انھوں نے دنیا بھر کے ممالک کے سفیروں،سٹی مئیرز، میڈیا ہاؤسز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے، آبی جارحیت اور مودی سرکار کے کالے کرتوتوں کو منظرِ عام پر لانے کی مہم شروع کرنے کی بھرپور اپیل کی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات