Live Updates

ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث بیرونی عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،شیخ آفتاب احمد

اتوار 1 جون 2025 17:40

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث بیرونی عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا کسی صورت ملک اور بلو چستان کے پر امن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرانا دراصل ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا ہے لیکن ہم پاکستان سے ہر طرح کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوٸے ہیں ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان واقعات میں بھارت اسرایٸل کا ہاتھ ہے اور سر زمین ہماری استعمال کرتے ہیں ہم معصوم افراد کے خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ قوم کے شہیدوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باور کراتے ہیں کہ 24 کروڑ عوام انکے ساتھ ہیں ان واقعات سے ہمارا عزم مزید پختہ ہوتا ہے پاک فوج ملک کو پر امن بنانے کے عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں شکر ہے کہ ہم میں تفریق نہیں 24 کروڑ عوام فوج اور منتخب حکومت متحد اور ایک پیج پر ہیں پاکستان میں کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو ہمارے ملک کو کمزور کرے ہم پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔

\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات