Live Updates

تمام مسلمانان غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی و یہودی مصنوعات،فوڈ چینزاور کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم کا تیز کر دیں،صوفی یحییٰ قادری

اتوار 1 جون 2025 20:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری کے رکن و صوبائی ناظم اعلی سندھ صوفی یحییٰ قادری نے کہا ہے کہ تمام مسلمانان غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی و یہودی مصنوعات،فوڈ چینزاور کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم کا تیز کر دیں اور عیدالاضحی کی خریداری کے دوران اسرائیلی و یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ اسرائیلی و یہودی مصنوعات کی فروخت سے اجتناب کر کے اس عظیم جہاد میں اپنا حصہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں صوفی یحیی قادری نے تمام ذمہ داروں و کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بائیکاٹ مہم کی آگاہی مہم کو بڑھا دیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو ظلم کیا اور کہر ڈھایا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، فلسطینی مسلمانوں کو اس وقت ہمارے ساتھ کی اشد ضرورت ہے ہم اس وقت اسرائیل کی معاشیات کو ضرب لگا کر فلسطین کو ساتھ دے سکتے ہیں، اگر آج ہم نے فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات