Live Updates

صوبائی صدر پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

اتوار 1 جون 2025 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر نجم الدین خان نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے 26مئی کو صوبہ بچاؤ مہم کے احتجاج کی کامیابی پر صوبائی صدر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔انہوں نے بیماری کے باوجود آنسو گیس کی شیلنگ میں نجم الدین خان کے کردار کو بھی سراہا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات