
کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا، رانا ثناء اللہ
پاکستان تحریک انصاف کے لوگ احتجاجی تحریک کے دوران قانون ہاتھ میں لیں گے تو دھر لئے جائیں گے،یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا بیان
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
10:55

(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیاتھا۔ ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچاتھا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ملکی سیاسی وپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہاتھا۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ذمہ داری لگی ہے جو پوری کروں گا۔ چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی جو بانی کو پیش کروں گا۔انہوں نے کہا تھاکہ ملک گیر تحریک کو بانی پی ٹی آئی جیل سے خود لیڈ کریں گے تاہم احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔سینیٹر علی ظفر کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں خود جیل سے لیڈ کروں گا۔ احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک اس سے پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بناناتھا۔ تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی کیس کی سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا۔
مزید اہم خبریں
-
کویت نے پرائیویٹ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد میں توسیع کردی
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
-
ملک میں گھروں کی تعمیر کیلئے ماحول دوست اینٹیں تیار
-
عمران خان کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی؟، پی ٹی آئی کو 9 مئی یا 26 نومبر دوبارہ برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، خواجہ آصف
-
بیٹی کی پنشن کو شادی کی حیثیت سے مشروط کرنا آئینی خلاف ورزی قرار
-
لاہور، آن لائن ٹیکسی سروس ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب،4 ملزمان گرفتار
-
غزہ جنگ نہ رکی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے، اسٹارمر
-
مشرق وسطیٰ: اقوام متحدہ کی کانفرنس دو ریاستی حل کی حامی
-
اب آپ سعودی عرب میں جائیدادیں خرید سکتے ہیں، لیکن کیسے؟
-
سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا
-
فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پرغور
-
عاصم منیر نے عمران خان کو قید کرکے سب کنٹرول کیا ہوا ہے اب ایکسٹینشن چاہتے ہیں، قاسم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.