
لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں اور کام کو ہی ووٹ ملتا ہے، نواز شریف
ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کئے تھے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے، ملک بہتر ہو رہا ہے معیشت مضبوط ہو رہی ہے، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا، صدرن لیگ کی لندن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
12:15

(جاری ہے)
ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔
ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف17تھنڈر طیارے بنائے تھے۔پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔خیال رہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روزلندن روانہ ہوگئے تھے۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے ہمراہ صاحبزادے حسن نواز بھی موجود تھے۔نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو ئے تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے۔ برطانوی وقت کے مطابق نواز شریف شام 6 بجے لندن پہنچ گئے تھے۔بتایاگیا تھا کہ صدر مسلم لیگ (ن )نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے۔عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے۔ میاں نوازشریف لندن میں چند روز قیام کریں گے۔ میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔ سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل نواز شریف گزشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے اور اب 7 ماہ بعد وہ دوبارہ لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
پشاور میں بھی موسلادھار بارش، سبزی منڈی تالاب بن گئی، کاروبار ٹھپ
-
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا
-
کریمیا واپس نہیں ملے گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو پیغام
-
پاکستان: بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 650 سے متجاوز
-
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی‘ واشنگٹن سرحدی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کرتا ہے. مارکو روبیو
-
یوکرین روس تنازغ: زیلنسکی‘ کیئر سٹارمر‘ ایمانوئل میخوان، جرمن چانسلر اور دیگر یورپی راہنما آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
ٹرمپ نے کریمیا کی واپسی اوریوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
-
یورپی راہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد اجتماعی طور پر ماسکو کی جارحیت کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے. رپورٹ
-
نوجوان کا جیل اہلکار کو پیسے دے کر عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
-
دہشتگردوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی لیکچرار کا اعترافی بیان جاری
-
یوم آزادی پر صوبے میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
جھل مگسی میں تیل و گیس کا بڑا منصوبہ آپریشنل، پیداوار شروع ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.