
اگر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہ کیا گیا تو جنوبی ایشیاء پر جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے،فیلڈمارشل کے موقف کی تائید
پیر 2 جون 2025 15:21
(جاری ہے)
وفد میں حریت کانفرنس کے راہنما ایڈڈوکیٹ پرویز شاہ، عبدالحمید لون، راجہ خادم حسین، مشتاق السلام اورعبدالمجید میر شریک تھے۔ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی بے مثال کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کشمیر پر واضح موقف اپنانے اور اسکا اعادہ کرنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور شہدائے کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی کامیاب اور تاریخی دفاعی کارکردگی پر حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام، اور خصوصاً افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اسوقت ایکبار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے حوالے سے آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افواجِ پاکستان اور حکومتِ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی کوششوں کو مزید مؤثر اور تیز تر بنائیں گے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی، کشمیری مسلمانوں کی شناخت کو مٹانے کی مذموم کوششوں ، غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری، آزادی پسند کشمیری عوام کے گھروں کو بارود سے اڑانے، جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطگی اور پہلگام واقعہ کی آڑ میں ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول قائم کرکے شہری آزادیوں کو کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے ۔ وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) اور دنیا بھر کے آزادی پسند اقوام و اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کے حل میں ماضی کی طرح غفلت یا پس و پیش کی گئی تو جنوبی ایشیا میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے جس کے عالمی امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی تاکہ دنیا بھارتی ظلم و ستم کا حقیقی چہرہ پہچان سکے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوایا جا سکے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.