
بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا. دفتر خارجہ کا بیان
میاں محمد ندیم
پیر 2 جون 2025
14:20

(جاری ہے)
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات ایک نہایت تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے. ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوششیں حقیقت سے منہ موڑنے کے مترادف ہیں، عالمی برادری بخوبی آگاہ ہے کہ بھارت کا رویہ جارحانہ رہا ہے جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے معاونت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ایسے حقائق کو کھوکھلے بیانیوں یا توجہ ہٹانے کی حکمت عملی سے چھپایا نہیں جا سکتا ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع خطے میں امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، پاکستان اس دیرینہ تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو، اس بنیادی مسئلے سے پہلو تہی کرنا خطے کو بداعتمادی اور ممکنہ تصادم کے مستقل دائرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے. ترجمان نے گزشتہ ہفتوں کی پیش رفت کی روشنی میں کہا کہ حالیہ دنوں کی پیش رفت نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ جنگجویانہ رویہ اور دباﺅکی سیاست سراسر ناکام حکمت عملی ہے، بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان امن اور تعمیری بات چیت کے لیے پرعزم ہے لیکن اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے سنجیدگی، بردباری اور تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل کی سنجیدہ کوششیں درکار ہیں نہ کہ وقتی سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لیے اشتعال انگیزی کا سہارا لیا جائے.
مزید اہم خبریں
-
کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی؛ 3 منزلہ عمارت گرگئی‘ متعدد افراد زخمی
-
یوکرین پر روسی حملوں کی گوتیرش کیطرف سے کڑی مذمت
-
افغانستان: عالمی برادری تعمیرنو میں زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کرے
-
کراچی، باتھ آئی لینڈ میں اوگرا ڈائریکٹر کو لوٹ لیا گیا
-
بھان سعید آباد کے قریب دائم شاخ آر ڈی 35 پر بڑا شگاف پڑ گیا
-
امریکا، پاکستانی سفیر رضوان سعید کا ریاست الی نوائے کا دورہ‘کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت
-
پاک بحریہ کی بڑی کامیابی، چین کی مدد سے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت
-
وفاقی حکومت کا قرض 77 ہزار 888 ارب روپے تک پہنچ گیا
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیا ہے؟
-
پوری قوم کو یکجا ہوکر سیلاب کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان
-
نیپال: ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی ختم
-
دریاؤں کا خطرناک بہاؤ برقرار، علی پور میں سپربند ٹوٹ گیا، بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.