
سینیٹ کمیٹی برائے آئی ٹی کے ممبران کا کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار
سینیٹر ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے کونسل سے متعلق قانونی پیچیدگیوں پر سوالات اٹھا دئیے
پیر 2 جون 2025 18:52
(جاری ہے)
ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025ء پر سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ میں کہا کہ نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان اگست تک فائنل ہو جائے گا، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ایک ریگولیٹری باڈی ہے، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن ماسٹر پلان کی منظوری دے گا، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیاکہ کیا یہ صوبوں کے اختیارات میں مداخلت نہیں ہوگی ۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بتایا کہ صوبے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں شامل ہوں گے۔سیکرٹری آئی ٹی نے کرپٹو کونسل پر بریفنگ میں کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل کے چیئرمین وزیر خزانہ ہیں اور میں بطور سیکرٹری آئی ٹی اس کا ممبر ہوں، پاکستان کرپٹو کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کیا اس کونسل کو بنانے کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا کیا اس کونسل کے پیچھے کوئی قانونی طاقت موجود ہی ہر کونسل کے پیچھے کوئی قانون موجود ہوتا ہے، کیا کرپٹو کونسل کے پیچھے کوئی قانون ہی ۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں پر پارلیمنٹ میں بل لایا تھا، میں نے 3 ماہ لگا کر یہ بل بنایا، حکومت نے میرے بل کو ختم کرکے خود ہی اس پر کونسل لے آئی۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کے ایگزیکٹو آرڈر سے کوئی کونسل بن سکتی ہی کرپٹو کونسل کو وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے پاس ہونا چاہیے تھا، وزارت خزانہ تو اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہی، کرپٹو تو آئی ٹی کامینڈیٹ ہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ اگر کوئی بڑا فراڈ، دھوکا ہو جائے تو کون ذمہ دار ہوگا اگر کوئی ملک میں کرپٹو سے متعلق مسئلہ پیش آجائے تو اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کام ریگولیٹ کرنا نہیں ہی ۔
مزید قومی خبریں
-
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
-
عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے
-
اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
-
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو
-
جعلی حکومت نے بغض عمران خان میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر رکھا ہے، بیرسٹر سیف
-
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
-
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
-
حج مساوات انسانی کا عظیم مظہرہے:شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کی ملاقات
-
پاکستان کو اسوقت سیاسی استحکام ،قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے‘آصف علی زرداری
-
کردار سنوارنا آسان نہیں، محنت طلب کام ہے، علامہ الیاس قادری
-
پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،بلاول بھٹوزرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.