
سمبڑیال کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا،پاکستان میں جمہوریت نہیں ڈھونگ ، ڈکٹیٹر شپ نے لبادہ اوڑھ رکھا ہے ‘سلمان اکرم راجہ
پیر 2 جون 2025 22:47

(جاری ہے)
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ریاست اور عام آدمی کے درمیان ووٹ رشتہ ہے مگر اس وقت ووٹ چوری کا سانحہ جس سے پاکستان گزر رہا ہے ،ہم ایسے ملک میں تو نہیں جہاں ڈکٹیٹر بیٹھا ہو، آٹھ فروری کو آئین پر حملہ ہوا اور کل پھر ڈاکا ڈالا گیا، ووٹ پر ڈاکا عوام اور ریاست پر حملہ ہے، پاکستان میں جمہوریت نہیں ڈھونگ ہے، ڈکٹیٹر شپ نے لبادہ اوڑھ رکھا ہے عدلیہ آزاد نہیں ہے اس نظام میں سچ کو دیکھنے کی ہمت نہیں ۔
انہوںنے کہا کہ حق کی آواز بلند کرنا ہمارا فریضہ ہے اور اس کو ہم ادا کر رہے ہیں، کل ڈاکا سمبڑیال کے عوام پر نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام پر تھا، آج ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات نہیں ہیں، ہماری قوم کو علم سے دور رکھ کر مفلوج کیا گیا، یہی وجہ پاکستان میں جمہوریت بہت تھوڑے وقت کے لئے آئی، بانی پی ٹی آئی جیل میں اصول کی جنگ کے لیے ہیں میری پوری قوم سے درخواست جہدوجہد کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں یہ دھاندلی کا طریقہ سیکھ رہے تھے، اب فارم 45پہلے سے جیب میں ڈال رکھے تھے، ہمارے پولنگ ایجنٹ کو اندر سے نکال دیا گیا، 26ویں آئینی ترمیم میں ہمیں عدلیہ سے کوئی توقعات نہیں ہے، ہماری تحریک شروع ہے اور جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عوام نے چلانی ہے، پی ٹی آئی نے نہیں، یہ پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، پی ٹی آئی کے مستقبل کا نہیں، بھارت اس لیے جارحیت کر رہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں خلل ڈالنے سے جمہوری حقوق متاثر ہوتے ہیں، ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سامنے آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے سیاست میں آنا چاہیں تو کوئی نہیں روک سکتا۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ اس حکومت کا سمڑیال میں ایک الیکشن ٹیسٹ تھا مگر وہاں پولیس گردی اور فسطائیت کی انتہا ہوگئی، ہمارے لوگوں کو گھسیٹ کر باہر نکالا گیا، انہوں نے بوگس ووٹ ڈالے کل میں 3پولنگ اسٹیشنز پر تھا جہاں ہمارا ریشو 20فیصد تھا، نتیجہ آیا تو بی بی نے اپنے فوت ہونے والے والد سے بھی 20ہزار زائد ووٹ لیے، کل پوری کوشش کی گئی کہ فساد کروایا جائے، ہم پر لاٹھی چارج ہوا، پنجاب کے تمام اسٹیک ہولڈرز وہاں موجود تھے ہم نے بتایا کے ہم ایک منظم جماعت ہیں۔ریجنل پریزیڈنٹ پی ٹی آئی احمد چٹھا نے کہا کہ جو الیکشن ہوا اس سے ثابت ہوا کہ بندے عوام نہیں چن رہی، جب بندے عوام نہیں چن رہی تو یہ خدمت کیسے کریں گی ،2024 سے 20ہزار ووٹ زیادہ ڈالے گئے یہ کیسے ممکن ہے، دھاندلی کی شروعات وہیں سے ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پنجاب حکومت اپنے ملازم آر او لگاتی ہے، پہلے ہی بیلٹ پیپر الگ کر لئے جاتے ہیں، جس پر ٹھپے لگے ہوتے ہیں، الیکشن سے کئی دن پہلے بیلٹ باکس بھروا کر رکھے جاتے ہیں، پولیس کا کام ہوتا ہے ہمیں ڈرانا اور الیکشن تھوڑی دیر کے لئے روکنا، اس تھوڑی دیر میں یہ بیلٹ باکس تبدیل کرتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی کامیابی کے بعد اسلامی ملک کا چین سے "جے10 " طیاروں کی خریداری پر غور
-
وہ ممالک جہاں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی
-
بھارت کا بیانیہ ہے کہ دنیا ہمیں اجازت دے جب چاہیں کسی پر بھی حملہ کرسکیں
-
غزہ: خوراک کے موجودہ ذخائر مکینوں کی بقاء کے لیے انتہائی ناکافی
-
پاکستان نے بھارت کو ایٹمی تصادم کے خطرات بڑھانے والا ملک قرار دے دیا
-
کوہاٹ میں دھماکہ
-
بھارت کے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کے استعمال نے صورتحال کو مزید نازک بنا دیا
-
عید سے قبل مہنگائی کی پھر سے اونچی اڑان
-
پاکستان میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 11 کروڑ کے قریب پہنچ گئی
-
عید پر غیر معمولی ہیٹ ویوو کا امکان
-
افغان باشندوں کی ٹرمپ سے سفری پابندیوں میں نرمی کی اپیل
-
سفارتی محاذ پر بتادیا کہ اگر امریکا نے کردار ادا نہ کیا تو خطہ یقینی جنگ کی طرف بڑھ جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.