
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
پیر 2 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ نے ہدایات جاری کیں کہ اس کمیٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے نمائندہ ارکان شامل کیے جائیں۔
یہ کمیٹی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی سفارشات کا جائزہ اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے اپنی رپورٹ دو ہفتوں کے اندر حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی میگا ایونٹ کے انعقاد کے لئے بجٹ، سکیورٹی سمیت میچز کے مقامات بارے حکومت کو تجاویز دے گی۔ رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا کہ 14 ویں سائوتھ ایشین گیمز جنوری 2026ء تک پاکستان میں منعقد ہوں گی جو ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 27 کھیل شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس موقع پر اجلاس میں کھیلوں کے انعقاد کے دوران درپیش ممکنہ چیلنجز اور مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ہر ممکنہ رکاوٹ کا پیشگی حل نکالا جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سائوتھ ایشین گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ، چیمپئنز ٹرافی اور سائوتھ ایشین گیمز اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔رانا ثناء اللہ نے اجلاس کے دوران اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ پنجاب حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کھیلوں کے مقامات اور اعلیٰ معیار کی مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ حکومت نہ صرف ان کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہے بلکہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں تاکہ یہ تاریخی ایونٹ بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے سلیکشن کے معاملات سے نمٹنے کے لیے آبزرویٹری کمیٹی تشکیل دے دی
-
"اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھی" کوہلی وکٹری پریڈ نہ رکوانے پر تنقید کی زد میں
-
فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز ،جینک سنر اورنوویک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کاپہلا میچ کل کھیلا جائے گا
-
ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے،کوچ کی بابرکو یقین دہانی
-
باسط علی کی سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی
-
پی ایس ایل ٹرافی کا امریکی سفارتخانہ کا دورہ
-
لاہور قلندرز کے آنر عاطف رانا کاپی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ امریکی سفارتخانے کا دورہ
-
دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم میں 2 کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان : رپورٹ
-
پی سی بی کا 17 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
-
پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار کیخلاف میچ سے قبل دھچکا، اسٹرائیکر ریان زخمی
-
عاطف رانا کا پی ایس ایل کی ٹرافی کیساتھ امریکی سفارتخانے کا دورہ، چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.