
قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کے ارکان کا پاکستان کرپٹوکونسل کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار
}آئندہ اجلاس میں وزارت قانون اور وزارت خزانہ حکام کو طلب کرلیا
پیر 2 جون 2025 21:10
(جاری ہے)
سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ سات ایل ڈی آئی کو شو کاز بھیجے تھے۔
ایل ڈی آئی کیسز کی سماعتیں مکمل ہوچکی پیں،آئندہ چند ہفتوں تک اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی تھی کہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ماہ تک انہیں وقت دیں یا پھر فیصلہ کریں، پی ٹی اے تو چاہتا ہے کہ جو متنازعہ رقم ہے، اسے جمع کیا جائے،جو بھی ہوگا اس حوالے سے عید کے بعد فیصلہ ہو جائے گا۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ ڈیپ پراجیکٹ کے تحت ڈیٹا ایکسچینج لیئر بننا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ایک ریگولیٹری باڈی ہے، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن ماسٹر پلان کی منظوری دے گا، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلی شامل ہیں۔سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ کیا یہ صوبوں کے اختیارات میں مداخلت نہیں ہوگی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے جواب دیا کہ صوبے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں شامل ہونگے، کلاوڈ فرسٹ پالیسی بھی وفاق نے بنائی، صوبوں نے اسے قبول کیا۔سینیٹرکامران مرتضی نے کہا کہ کیا یہ صوبوں کے اختیارات میں مداخلت نہیں ہی سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ کیا اگر اتفاق رائے نہ ہو تو صوبے پر یہ چیزیں تھوپی نہیں جائیں گی۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ نیشنل فنائنس کمیشن اور دیگر کمیشنز میں اتفاق رائے سے ہی کام آگے بڑھتا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی کی عدم شرکت پر چیئرپرسن کمیٹی برہم ہوگئیں اور کہا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی کہاں ہیں، انہیں اس اجلاس میں ہونا چاہیے تھا۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آج بجٹ فائنل ہورہا ہے، وفاقی وزیر وہاں مصروف ہیں۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ یہ تیسرا مسلسل اجلاس ہے وہ شرکت نہیں کررہیں، یہ اس کمیٹی اور سینیٹ کی توہین ہے،وفاقی وزیر یہاں موجود ہوتیں تو اس چیز کی بہتر وضاحت ہوسکتی تھی،آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی کی شرکت یقینی بنائیں، چیئرپرسن کمیٹی نے ایجنڈا وفاقی وزیر کی موجودگی تک ملتوی کردیا۔کریپٹو کرنسی کی ریگولیشن پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے متعدد ممبران نے کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے کونسل سے متعلق قانونی پیچیدگیوں پر سوالات اٹھا دیے ۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل کے چیئرمین وزیر خزانہ ہیں،اور میں بطور سیکرٹری آئی ٹی اس کا ممبر ہوں۔سینیٹرکامران مرتضی نے کہا کہ کیا اس کونسل کو بنانے کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا، کیا اس کے پیچھے کوئی قانونی طاقت موجود ہی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں پر میں پارلیمنٹ میں بل لایا تھا، میں نے 3 ماہ لگا کر یہ بل بنایا، حکومت نے میرے بل کو ختم کرکے خود ہی اس پر کونسل لے آئے۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کریپٹو کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ کیا وزیراعظم کے ایکزیکٹیو آرڈر سے کوئی کونسل بن سکتی ہی کامران مرتضی نے کہا کہ ہر کونسل کے پیچھے کوئی قانون موجود ہوتا ہے، کیا کریپٹو کونسل کے پیچھے کوئی قانون ہے۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کرپٹو کونسل پر کمیٹی کو بریفنگ دی جبکہ ارکان کمیٹی کی جانب سے کرپٹو کونسل کے حوالے سے خدشات کا اظہارکیا گیا۔ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ وزیر اعظم نے نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام کی منظوری دی، وفاقی وزیر خزانہ کو کرپٹو کونسل کا سربراہ لگایا گیا،پاکستان کرپٹو کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے۔سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ کیا پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کی پارلیمان سے منظوری لی گئی ارکان کمیٹی نے کہا کہ یہ ایک نئے فراڈ کی راہ ہموار کی جارہی ہے، کچھ عرصے بعد پتہ چلے گا بہت سے لوگوں کیساتھ فراڈ ہوگیا۔سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ کیا پارلیمان کا کوئی کردار ہے کہ نہیں سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ جب کوئی چیز منظور ہوگی تو تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔سینیٹرکامران مرتضی نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے، بچے پہلے ہوگئے، شادی بعد میں ہوگی، سینیٹر کامران مرتضی کے ریمارکس پر کمیٹی میں قہقہے پھیل گئے۔سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہا کہ کیا پاکستان کرپٹو کونسل بغیر قانون کے ایگزیکٹو آرڈر سے بن سکتی ہے۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ٹی او آرز وزارت آئی ٹی کا بہت بڑا اہم رول ہے،کیا یہ ٹی او آرز وزارت آئی ٹی کی رضامندی سے بنے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ ٹی او آرز بنانے میں وزارت آئی ٹی کا کا کوئی رول نہیں، ٹی او آرز وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں درج ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی سے تمام چیزیں لی جارہی ہیں،ڈیجیٹل اتھارٹی بن گئی، ٹیلی کام اتھارٹی پہلے ہی کابینہ کے پاس ہے،کرپٹو کونسل آپ نے وزارت خزانہ کو دے دی،کرپٹو کونسل میں وزارت آئی ٹی کو لیڈ کرنا چاہیے۔سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ کل اگر کوئی بڑا فراڈ ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا، کیا وزارت آئی ٹی نے اپنی سیف سائیڈ رکھی ہے، اس کے پیچھے قانونی جواز کیا ہے۔سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے ملین ڈالرز کے بٹ کوائن پکڑے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل میں سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری قانون شامل ہیں۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ کیا وزارت آئی ٹی بند کرنی ہے، کیا کرنا ہے۔ ارکان نے کہا کہ وزارت خزانہ سے اپنا کام نہیں ہوتا وہ آپ کا کام کیسے کرے گی۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ کرنسی کو ڈیل کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ریگولیٹری باڈی نہیں بن سکتی۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا وزارت داخلہ کو دیدیا، وزارت آئی ٹی سرنڈر کرتی جارہی ہے۔اس پر سیکرٹری نے کہا کہ سوشل میڈیا، سائبر کرائمز وزارت داخلہ، ایف آئی اے کا کام ہے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اپنے دیگر منصوبوں پر فوکس کریں گے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کہیں بھی دستبردار نہیں ہورہی۔قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت قانون اور وزارت خزانہ حکام کو طلب کرلیا۔دونوں وزارتوں کے حکام پاکستان کرپٹو کونسل پر بریفنگ دیں۔وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے حکام کی ذہانت اے آئی پر بریفنگ بھی ہوئی۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ دہانت اے آئی وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا منصوبہ نہیں ہے، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے دعوے کو غلط طور پر لیا گیا، سی ای او این آئی ٹی بی نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے ایک بیان دیا۔چیئرپرسن نے کہا کہ سی ای او این آئی ٹی بی نے وزارت کے اس دعوے کو نہیں جھٹلایا۔سینیٹر سیف اللہ نیازی نے کہا کہ کیا سی ای او این آئی ٹی کی مدت اس بیان کے بعد ختم ہوگئی۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یا اس بیان کے بعد ان کی مدت ختم کردی گئی، حکام وزارت آئی ٹی نے کہا کہ وزارت نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ ذہانت اے آئی پاکستان کا پہلا چیٹ جی پی ٹی ہے۔چیئرپرسن نے کہا کہ وفاقی وزیر نے پرائیوٹ کمپنی کے حکام کی موجودگی میں دعوی کیا،کیا وفاقی وزیر نے اپنے دعوے کی بعد میں تردید کی۔حکام وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بتایا کہ ہمارے علم میں اس طرح کی تردید نہیں ہے۔کمیٹی نے ذہانت اے آئی سے متعلق ایجنڈا آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔چیئرپرسن نے کہا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام خود کمیٹی میں آکر اس کی وضاحت دیں،اگر آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر نہیں آئیں تو ہم وزیراعظم کو لکھیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.