Live Updates

بلاول بھٹو زرداری بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کریں گے،چوہدری محمد الیاس

مسلح افواج نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی

منگل 3 جون 2025 14:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ضلع کوٹلی ومرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد الیاس نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد کی دنیا کے مختلف ممالک میں روانگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کریں گے بھارت مکار دشمن ہے عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ 10 مئی کو آپریشن ’بُنٴْیًانٌ مًّرٴْصُوٴْص‘ کے ذریعے پاکستانی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کو نہ چھوڑا تو یہ راستہ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے کشمیریوں کی تیسری نسل اب جوان ہو چکی ہے وہ اپنے آباؤ اجداد کے راستے پر گامزن ہو کر آزادی کی منزل حاصل کرنے کے لئے بے تاب ہے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت سرکار اپنے عوام کی آنکھوں میں مسلسل دھول جھونک رہی ہے اور انہیں احمق بنا کر اپنا جنگی جنون پورا کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ نریندر مودی جیسا شخص دراصل عالمی دہشت گرد ہے جو لاکھوں کشمیریوں کا قاتل ہے اور کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ہے۔اہل کشمیر اس قاتل شخص کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات