
تیل کے رساؤ سے نمٹنے کی مشقیں سمندری حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،جنید انور چوہدری
منگل 3 جون 2025 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسی مشقیں عملے کو روک تھام، صفائی، اور ماحولیاتی نقصان کو کم کرنے کی حکمت عملیوں پر عمل کرنے کی تربیت دیتی ہیں،جب اصل میں تیل کا رساؤ ہوتا ہے تو ان مشقوں کے ذریعے حاصل کردہ تجربہ ماحولیاتی نقصان کو کم سے کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
وزیر جنید انور چوہدری نے تیل کی آلودگی سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی خطرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ تیل کی آلودگی نازک سمندری حیات کو زہریلے اثرات سے نقصان پہنچاتی ہے، ان کے مساکن تباہ کرتی ہے، خوراک کے نظام میں خلل ڈالتی ہے اور زہریلے مادوں کے جمع ہونے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں سمندری جانداروں کی آبادی میں کمی اور سمندری ماحولیاتی نظام کو طویل مدتی نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی کاربن جذب کرنے والے ذخائر جیسے مینگرووز اور سی گراس بیڈز خاص طور پر متاثر ہوتے ہیں، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر پاتے۔ "ان ماحولیاتی نظاموں کی سست رفتاری سے بحالی نہ صرف ماحولیاتی دباؤ اور حیاتیاتی تنوع میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ ان لاکھوں افراد کے لیے سماجی و اقتصادی اثرات بھی مرتب کرتی ہے جو ان وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تقریباً 80 فیصد ساحلی آبادی ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہے۔ تقریباً 10 لاکھ افراد براہ راست ماہی گیری سے منسلک ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد ماہی گیری کے دیگر مراحل جیسے پراسیسنگ، ترسیل اور برآمد سے وابستہ ہے۔ یوں ماہی گیری کا شعبہ تقریباً 20 لاکھ افراد کے لیے روزگار اور خوراک کا اہم ذریعہ ہے۔اس سے قبل، وزیر موصوف کو جنرل منیجر آپریشنز، ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان اور منیجر میرین پولوشن کنٹرول، فیاض رسول نے مشق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ میرین پولوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے تیل کے رساؤ سے نمٹنے کے آلات کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اور ان کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ‘ مسرت چیمہ
-
پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.