Live Updates

بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر اسلام آباد ایئرپورٹ کی بحالی ایک قومی مطالبہ ہے،سلیم مانڈوی والا

سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی متفقہ قراردادوں سے عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوئی، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

منگل 3 جون 2025 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر اسلام آباد ایئرپورٹ کی بحالی ایک قومی مطالبہ ہے۔اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد قابلِ تحسین ہے، وزیر اعلیٰ اور تمام اراکین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر اسلام آباد ایئرپورٹ کی بحالی ایک قومی مطالبہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی متفقہ قراردادوں سے عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوئی۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان اسمبلی نے قومی جذبے کی عکاسی کی۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید سے منسوب کرنا تاریخ کا درست رخ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد وفاقی حکومت کے لیے واضح پیغام ہے۔انہوںنے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا اصل نام بحال کیا جائے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کا نام پاکستان کی شناخت کا حصہ ہے،انہوںنے کہاکہ قومی اثاثوں کو قومی ہیروز کے ناموں سے منسوب کرنا ایک مثبت روایت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات