Live Updates

فیصل آباد،جماعت اسلامی کا راناثناء اللہ کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیرکوقومی ہیروتسلیم نہ کرنے کے بیان پرشدیدردعمل

منگل 3 جون 2025 21:40

ة فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،سردارظفرحسین خاں،انجینئرعظیم رندھاوانے راناثناء اللہ کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیرکوقومی ہیروتسلیم نہ کرنے کے بیان پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیرمحسن پاکستان اور قومی ہیرو ہیں،کسی کے نہ ماننے سے ان کی حیثیت کم نہیں ہوگی۔

عمران خاں سمیت ان سب سیاست دانوں نے امریکی خوف سے ڈاکٹرعبدالقدیرکی جنازہ تک نہیں پڑھی۔بھارت سے جنگ جیتنے کاساراکریڈٹ ڈاکٹرعبدالقدیرکوجاتاہے جنہوں نے ایٹم بم بناکر ملک کو ناقابل تسخیربنایا۔انہوںنے کہاکہ محسنِ پاکستان نے پاکستان کی سلامتی کے تحفظ کے لئے نامساعد حالات، بے سروسامانی کے باوجود اپنی ٹیم ایمانی اور حب الوطنی کی طاقت سے ایٹمی صلاحیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

بیرونی خارجہ قوتوں کے لئے بااعتماد سدجارحیت نظام دیا۔ ڈاکٹر قدیر خان کی خدمات پرپوری قوم کو فخر ہے، جنرل پرویز مشرف اوراس کے بعد کی حکومتوں نے بھی محسنِ پاکستان کے شیانِ شان برتاؤ نہ کیا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی بے مثال اور لا زوال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ ایٹمی پروگرام کے باعث آج پاکستان ناقابل تسخیر ہوچکا ہے۔

قوم اپنے ایٹمی پروگرام کے ہیرو کی ہمیشہ احسان مندر ہے گی ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی اصل ہیرو ہیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہحکومت سکولوں اور کالجز کی سطح پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہمہ گیر، سائنسی، تحقیقی اور ایٹمی سائنس کی خدمات پر مشتمل باب سائنس اور سوشل سائنسز میں شامل کیا جائے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات