
بھارتی فوج میں مذہبی امتیاز کا بڑھتا ہوا رحجان، مسیحی افسر کی برطرفی کا فیصلہ برقرار
بدھ 4 جون 2025 21:40
(جاری ہے)
برطرف کیا گیا فوجی افسر لیفٹیننٹ رینک کا حامل تھا ۔ اسے 3 مارچ 2021 کو برطرف کیا گیا تھا۔ افسر نے اپنے مسیحی مذہب کی بنیاد پرمندر میں داخل ہونے سے انکار کیا تھا لیکن بھارتی فوجی حکام نے اس پر ”فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی“ اور ”قانونی احکامات نہ ماننے“ کا الزام لگایا اور اسے برطرف کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں بھارتی آرمی چیف کے اس مو قف کو تسلیم کیا کہ تمام افسران کو ان کے ذاتی عقیدے سے قطع نظر ہندو رسومات کی پیروی کرنی چاہیے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اس طرح کا انکار افسر کی جانب سے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے سے انکار کو ظاہر کرتا ہے۔تاہم اس عدالتی فیصلے نے یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا بھارتی فوج اب تیزی سے ہندوتوا نظریے کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ بھارت فوج کے سربراہ General Upendra Dwivediنے بھی حال ہی میں ایک مندر کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں موجود پجاریوں سے ملاقات کی۔ قبل ازیں سابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی ایک معروف ہندو گروپ کے پجاری سے ملاقات اور مذہبی رسومات میں شرکت کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس پر بھارت میں سیکولرزم کے دعوئوں پر شدید سوالات اٹھے۔ فوجی افسر کی برطرفی اور مذہبی پریڈز میں شرکت کو لازمی قرار دینا بھارتی فوج کی روایتی ”سیکولر شناخت“ سے ایک نمایاں انحراف ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افسران کو ایک مخصوص مذہب کی رسومات میں زبردستی شامل کرنا نہ صرف مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عمل فوج کے اندر تقسیم پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔عالمی مبصرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ بھارتی فوج کے اندر ہندوتوا نظریے کے سرایت کرنے کی واضح علامت ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات کا غزہ میں 75 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل
-
ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے پر بریک لگا دی
-
بھارت، محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
راہول گاندھی نے مودی کا جعلی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا
-
پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ
-
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بیلا روس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے
-
وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.