
امریکا نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر دیا
جمعرات 5 جون 2025 11:00
(جاری ہے)
15 رکنی سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں قرار داد کے حق میں 14 ووٹ پڑے جبکہ امریکا نے واحد ووٹ قرار داد کی مخالفت میں ڈالا۔
قرار داد پیش کرنے والے دس ممالک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ متن کونسل کے تمام اراکین کے اس اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے کہ غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنا ، تمام یرغمالیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جانا چاہیے، غزہ کے شہریوں کو بھوکا نہیں مرنا چاہیے اور انہیں امداد تک مکمل اور بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہونی چاہیے ۔یہ مشترکہ بیان سلووینیا کے سفیر نےکونسل کے اجلاس سے قبل پڑھ کر سنایا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل جسے بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کی بنیادی ذمہ داری سونپی گئی ہے کی تاریخ میں ایک اور افسوسناک دن ہے ۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ امریکا کی طرف سے قرارداد کو ویٹو کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ 20 لاکھ سےزیادہ بھوکے اور محصور فلسطینیوں کی جانوں کی کوئی وقعت نہیں ۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ روٹی اور پانی کی تلاش میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا نہ صرف جنگی جرم ہے بلکہ یہ ایک ایسے نظام کے لئے ایک المناک فرد جرم ہے جو بقا کو جرم قرار دیتا اور انسانی امداد کو فوجی ہتھیار بناتا ہے، یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی جہازوں سے گرائی جانے والی امداد یا مسلح دستوں کی حفاظت میں پہنچانا کوئی حل نہیں، یہ ایک تماشا ہے۔ قرار داد کے مسودے میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ وہاں انسانی صورت حال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جہاں کئی ماہ سے اسرائیلی امدادی ناکہ بندی کے بعد قحط کا خطرہ بھی شامل ہے ۔ قرارداد کے مسودے میں غزہ میں انسانی امداد کے داخلے اور تقسیم پر تمام پابندیوں کو فوری اور غیر مشروط ہٹانے ،اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے لیے محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کیا گیا۔قرار داد میں انسانی ہمدردی کے اصولوں اور سلامتی کونسل کی پیشگی قراردادوں کے مطابق ضروری خدمات کی بحالی پر بھی زور دیا گیا۔ قائم مقام امریکی مستقل مندوب ڈوروتھی شی نے ووٹنگ سے پہلے قرارداد کے مسودے کو ناقابل قبول قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کی امریکی مخالفت کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے قرار داد کے مسترد کئے جانے پر غصے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے دیگر ارکان عوامی اور نجی طور پر اس امرکا اظہار کر چکے ہیں کہ امریکا اقوام متحدہ میں رکن ممالک کی اکثریت کی مرضی کی راہ میں حائل ہے۔اقوام متحدہ میں الجزائر کے سفیر عمار بیندجمعہ نے کہا کہ یہ قرارداد چند لوگوں کی آواز نہیں بلکہ پوری دنیا کی اجتماعی منشا ہے۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.