Live Updates

غریب محض عید پر جبکہ اڈیالہ کا قیدی روز گوشت کھاتا ہے لہٰذا ایک قیدی کی فکر چھوڑ دیں‘ عظمیٰ بخاری

قیدی 804اور اس کا خاندان رات کو خواب دیکھتے ہیں،صبح خیالی دنیا میں جیتے ہیں‘وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس

جمعرات 5 جون 2025 17:25

غریب محض عید پر جبکہ اڈیالہ کا قیدی روز گوشت کھاتا ہے لہٰذا ایک قیدی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ غریب محض عید پر جبکہ اڈیالہ کا قیدی روز گوشت کھاتا ہے،قیدی نمبر 804اور اسکا خاندان رات بھر خوابی فلمیں دیکھتیں ہیں، صبح اٹھ کر کسی اور دنیا میں ہوتے ہیں،باجی علیمہ کا کہنا ہے کہ سب ڈٹ کر کھڑے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ سب ایک کھیل کا حصہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور جناب اسحاق ڈار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ شاندار سفارت کاری کے نتیجے میں پاکستان کو یہ عالمی سطح کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔"ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جو خدمت کا بنچ مارک سیٹ کیا گیا، اس سال صفائی میں نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔"انہوں نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذیشان رفیق نے ایک نئی روایت قائم کی ہے جسے دوسرے صوبے بھی اپنانے پر مجبور ہوئے۔

"عیدالاضحی کے تناظر میں قیمتوں اور صفائی کے نظام پر بھی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید پر کھانے پکانے کے اخراجات اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خورونوش کی منصوبہ بندی موثر انداز میں کی جا رہی ہے۔"پنجاب میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے عظمی بخاری نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کے منافع میں کمی کی ہے، تاکہ سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا سکے۔

اس اقدام سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا۔"پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جس نے روز گوشت اڈیالہ میں کھانا ہے، وہ رات کو فلمیں دیکھتا اور صبح کائنات کا اسٹیج لگاتا ہے یہ سب ایک تھیٹر ہے جو عوام کے سامنے کھیلا جا رہا ہے۔"قربانی کے انتظامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قصابوں کو ریگولرائز کرنا ممکن نہیں، کیونکہ زیادہ تر افراد نجی طور پر یہ کام کرتے ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ انسانوں کو نہیں، صرف بکرے کاٹیں اور مناسب قیمت پر خدمات دیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات