
آپریشن بلیو سٹار، سکھ عقیدے اور شناخت پر بھارت کاوحشیانہ حملہ
جمعرات 5 جون 2025 17:44
(جاری ہے)
اس وقت کی بھارتی حکومت نے بات چیت کے بجائے وحشیانہ فوجی طاقت سے جواب دیا۔
آپریشن بیلو سٹار کے دوران مارا جانے والا جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ دہشت گرد نہیں تھا بلکہ سکھوں کے لیے انصاف، خودمختاری اور آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے والا رہنما تھا۔ ان کی تحریک نے کئی دہائیوں کے سیاسی اور مذہبی امتیازات کو دور کیا۔ بھارتی ریاست نے اس نظریاتی مزاحمت کا مقابلہ بات چیت سے نہیں بلکہ گولیوں سے کیا۔اس آپریشن نے خود بھارتی فوج کے اندر ایک تاریخی بغاوت کو جنم دیا، کیونکہ 2سو سے زائد سکھ فوجیوں نے احتجاج میں فوجی چھاؤنیوں میں بغاوت کی۔ ان لوگوں کو غدار قرار دیا گیا، بہت سوں کا کورٹ مارشل کیا گیا ۔اکتوبر 1984 میں وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے سکھ محافظوں نے قتل کیا جس کے بعد بھارت بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا ۔ تین دنوں میں صرف دہلی میں 3ہزار سے زائد سکھ قتل کیے گئے۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور ہندو غنڈوں کو کھلی چھٹی دی۔غنڈے بڑے پیمانے پر عصمت دری، آتش زنی اور قتل کی وارداتیں کرتے رہے۔1984 کے ان المناک واقعات سے سکھوں کو سخت ذہنی صدمہ پہنچا اور ہزاروں سکھوں نے کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں پناہ حاصل کی ۔سکھوں کا خالصتان کا مطالبہ اسی خونریزی اور ناانصافی کے روعمل میں سامنے آیا۔دنیا بھر میں سکھ خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے انصاف کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کے قتل، برطانیہ میں اوتار سنگھ کھنڈا کی پراسرار موت اور امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش نے عالمی سطح پر جاری بھارتی دہشت گردی کا پول کھول دیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.