
احتجاجی تحریک کے اعلان کے بعد حکومت نے الٹا ہم پر مزید دباﺅ ڈالنا شرو ع کر دیاہے، اسد قیصر
احتجاج کی خبروں کے بعد حکومت نے بات چیت کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا ، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کیلئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 6 جون 2025
15:55

(جاری ہے)
الیکشن کمشنر نے تاریخ کے بدترین انتخابات کروائے اس نے عوام کے ووٹ چوری کرنے کا سرٹیفکیٹ خود اپنے سر لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر نے جو بحران پیدا کیا وہ ملک میں بڑی دیر تک رہے گا۔
دو تین سال دباو ڈالا لیکن 8 فروری کو انہیں اصل صورتحال کا اندازہ ہو گیا۔گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر کامزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے صوبے کو اس کا حق دیا جائے۔صوبے کو سینیٹ سے محروم رکھ کر آئینی بحران پیدا کیا گیا۔ ایک صوبے کے ساتھ دشمنی اس حد تک بڑھ گئی کہ فنڈز بھی نہیں دئیے جا رہے۔ سینیٹ انتخابات بھی نہیں کروئے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ، کشمیر حتیٰ کہ کراچی میں بھی حالات ان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ملک چلانے کیلئے آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ملک کو اس وقت بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کاکہنا تھا کہ کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیارتھے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ اس وقت ایک غیر منتخب حکومت ہے۔ صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں سب کو معلوم تھا۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آئین اور قانون نہیںتھا۔ پی ٹی آئی کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا تھا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کا کیس چل رہا تھا ہر کسی کو پتہ ہے یہ کیا ہو رہا تھا۔ہماری قربانی ذات کیلئے نہیں ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اٹھائیں گے، کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار تھے۔
مزید اہم خبریں
-
آئی سی سی ججوں پر امریکی پابندیاں نظام انصاف کے لیے نقصان دہ، وولکر ترک
-
بجلی میٹروں کا نیا نظام متعارف کرانے کا مطلب کہ عام صارفین سے ہرصورت لوٹ مار کرنی ہے
-
وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیا
-
سعودی ولی عہد کا وزیراعظم پاکستان کا خصوصی استقبال،خود گاڑی چلا کر ظہرانے میں لے کر گئے
-
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو سنجیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے
-
مطالبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار ماہانہ تنخواہ والے ملازمین کو ٹیکس سے استشنی دی جائے
-
اداکارائیں ہدایت کاروں کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹ بولتی ہیں‘خلیل الرحمن قمر
-
بلاول بھٹو زرداری نے سی پیک کی طرح پاک بھارت اقتصادی راہداری کی تجویز دے دی
-
عید الاضحی کے روز مزید سولہ فلسطینی ہلاک، حماس
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی میں کارروائی، فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت،دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.