عید قربان ایثار، اخوت اور یکجہتی کا عملی پیغام ہے، گورنر سندھ

ہفتہ 7 جون 2025 10:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی پُرخلوص مبارکباد دی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا ہے کہ عید قربان ایثار، اخوت اور یکجہتی کا عملی پیغام ہے،خوشیوں میں مستحقین کو شامل کرنا قربانی کی اصل روح ہے،دعاگو ہوں کہ پاکستان میں امن، وحدت اور فلاح کی فضائیں ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ عید کے بابرکت موقع پر ملکی استحکام اور قومی وحدت کیلئے دعا گو ہوں۔