ایک سال میں خواندگی کی شرح60 فیصد رہی، سروے

پیر 9 جون 2025 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)اقتصادی سروے 25-2024 میں بتایاگیاہے کہ ایک سال میں خواندگی کی شرح60 فیصد رہی۔اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں خواندگی کی شرح 60 فیصد ،مردوں میں شرح خواندگی 68 فیصد،خواتین میں شرح خواندگی 52 فیصد ہو گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواندگی کی شرح میں پنجاب کا پہلا نمبر، 66 فیصد آبادی پڑھی لکھی، سندھ 57 فیصد سے زائد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر، خیبر پختونخوا 51 فیصد ،بلوچستان 42 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ سال کیاعدادوشمار میں سکول سے باہر بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہی نہیں جبکہ سال 2022 اور 2023 کے اعدادوشمار شامل کردیئے گئے۔اسی طرح سال 2022 ،2023 کے اعدادوشمارکے میں بتایا گیا کہ38 فیصد بچے سکولوں سے باہر، سکول سے باہر بچوں میں لڑکوں کی شرح 35 فیصد ، لڑکیوں کی تعداد 42 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ سکول سے باہر بچوں میں پنجاب پہلے، خیبر پختونخوا دوسرے ،سندھ تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھے نمبر پررہا۔